Eham Khabar

چمن سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا طریقہ کار وضع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ نے چمن کسٹم ہاﺅس پر ویبوک کے ذریعہ ہونے والی دآمد اور برآمد کی کلیئرنس کے لئے طریقہ کار جاری کردیا ہے۔ اس کا مقصد چمن کسٹم ہاﺅس پر ہونے والی کلیئرنس کا ریکارڈ محفوظ کرنا ہے۔ کوئٹہ کلکٹریٹ کے مطابق ویبوک سسٹم کے ذریعہ کلیئرنس اور ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔ اس میں آئی جی ایم، ایکسپورٹ جینری، مینی فیسٹ، وزن سلپ، انٹری پاس، پارکنگ فیس رسید، این ایل سی اسکیننگ رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات رکھنا ضروری ہوں گی۔ کلکٹریٹ کا کہنا ہے کہ چمن پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کے مینویل ریکارڈ کے لئے پہلے سے دیا گیا رجسٹر پر اندراج کرنا ضروری ہوگا اس کے علاوہ ہر کلیئرنس کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر رکھنا ضروری ہوگا۔ اس نظام کے تحت مجاز آفیسر کلیئرنس کی کارروائی مکمل ہونے پر ریکارڈ روم میں فائل کو تاریخ کے مطابق محفوظ کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ ایکسپورٹ کی صورت میں بھی اسی طرح کا طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چمن کلکٹریٹ سے پاکستان اور افغانستان کی تجارت کی جاتی ہے اور کسٹم ہاﺅس چمن اس سلسلے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ کوئٹہ کلکٹریٹ کا کہنا ہے کہ کنسائمنٹ پر ریڈ چینل کے ذریعہ کلیئرنس ہوتی ہے وہ پرنسپل اپریزر کے حوالے کی جائے گی تاکہ اس کو ویبوک کے ذریعہ کلیئر کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button