کسٹمزانٹیلی جنس کی تنظیم نوکے بعد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کی تنظیم نو کے بعدسی جی او05جاری کردیاگیاہے جس کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن میں تعینات افسران کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،سی جی او کے مطابق افسران کی ذمہ داریوں کو مختلف سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے
سیکٹر1کےلئے ذکاءاللہ پرنسپل اپریزر، توصیف احمد اپریزنگ آفیسر، الیاس گچکی اپریزنگ آفیسر، عارف قریشی اپریزنگ آفیسرکو جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں جس میں ایچ ایس کورڈز کی غلط درجہ بندی، سامان کی مکمل تفصیل، وزن، مقدار کا غلط بیان،ویلیوایشن رولنگ کا عدم اطلاق،انڈرویلیویشن،انڈر انوائسنگ،اوور انوائسنگ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق کاموں کو انجام دینا، ڈیوٹی/ٹیکس کی چوری پر انٹیلی جنس اورایگزامیشن کے ذریعے دیگر خلاف ورزیاں کی نشاندہی، مختلف ایس آراوز، کسٹمز ایکٹ کے شیڈول، سیلز ٹیکس ایکٹ، اورانکم ٹیکس ایکٹ کے تحت چھوٹ بشمول پاکستان کسٹمز ٹیرف کے چیپٹر 99، کسٹم کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو استعمال کرنااوراس تک رسائی کے لیے یوزر آئی ڈیز کا غلط استعمال، گرین اوریلو چینلزکے ذریعے ہونے والی درآمدات کے ڈیٹا کا تجزیہ، ریونیو بشمول ایم آئی ایس سے متعلق دیگر کسی بھی معاشی ڈیٹا کی جانچ پڑتال،آئی جی ایم ترامیم اور بلز آف لیڈنگ کی جانچ پڑتال کرناہے اورکراچی ایئرپورٹ سے ہونے والی درآمدات وبرآمدات میں ایس آراوزکے تحت کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کرناہے ۔
سیکٹر2کے فسران میں شامل ذکاء اللہ پرنسپل اپریزر، اسد شبیر اپریزنگ آفیسر، آصف جاوید اپریزنگ آفیسر ایچ ایس کوڈز کی غلط درجہ بندی،درآمدی سامان کی مکمل تفصیل، وزن، مقدار اور اصلیت وغیرہ کا غلط بیان۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، 2010 سے متعلق کاموں کو انجام دینے کے لیے ویلیوایشن رولنگ/انڈر انوائسنگ/اوور انوائسنگ کا اطلاق نہ کرنا۔ ڈیوٹی/ٹیکس کی چوری پر انٹیلی جنس اور ایگزامیشن کے ذریعے ہونےوالی خلاف ورزیاں۔ مختلف رعایتی اسکیموں جیسے ای ایف ایس ،ڈی ٹی آرای کے تحت رعایتی نظام/عارضی درآمدات،ایف ٹی اے ،پی ٹی اے، ٹی پی، پی ٹی اے،ایف ٹی اے،بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ اور انٹر پورٹ موومنٹ کی جانچ پڑتال، امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزیاں، ٹرانزٹ ٹریڈ کوٹہ بشمول ای ڈی بی،آئی اوسی او، کوٹہ ایکسپورٹ کنسائمنٹس میں تفصیل، وزن، مقدار،کی غلط بیانی کی جانچ پڑتال، ایکسپورٹ ڈیوٹی ڈرا بیکس اور ریفنڈز کے گرین اوریلو چینلز،ایس آراوز کے تحت کوئی کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال شامل ہے ۔
سیکٹر3کے افسران میں شامل ذکاءاللہ پرنسپل اپریزر، فیض احمد فیض اپریزنگ آفیسر، امجد خان اپریزنگ آفیسرکوذمہ داریاں دی گئی ہیں جس میںایچ ایس کوڈز کی غلط درجہ بندی،سامان کی مکمل تفصیل، وزن، مقدارکی غلط بیانی ،ویلیوایشن رولنگ کا عدم اطلاق/انڈر انوائسنگ/اوور انوائسنگ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق کاموں کو انجام دیاجائے گا،جبکہ ڈیوٹی/ٹیکس کی چوری پر انٹیلی جنس اورایگزمیشن کے ذریعے کی جانے والی خلاف ورزیاں، مالیاتی آلات میں شامل، ای آئی ایف،ای فارم،بی جی،پی آرسیز درآمد اور برآمدی کنسائمنٹس میں آرگنائزڈ ڈیوٹی یا ٹیکس فراڈ ،بانڈڈ ویئر ہائوسز انٹلیک چوئل پراپرٹی رائٹس ویلیوایشن رولنگ کا عدم اطلاق، بعض اشیاءکی کم از کم برآمدی قیمت اور دیگر خلاف ورزیاں برآمدات میں. ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزیاں، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ایس آر اوز کے تحت کوئی اور کام جو سینئر مینجمنٹ کے ذریعہ تفویض کیا گیا ہے،ا سمگلنگ، اس کے رجحانات، طریقہ کار، فائدہ اٹھانے والوں، سہولت کاروں وغیرہ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے اور جمع کرنے اور اینٹی منی لانڈرنگ کرنے کے لیے ٹرانسفر/پوسٹنگ کا حکم فوری اثر سے دیا جاتا ہے،
جبکہ ضیا ءمعین سپرنٹنڈنٹ،جہانزیب خان انٹیلی جنس آفیسر،خرم سعید انٹیلی جنس آفیسر، جمیل حیدر انٹیلی جنس آفیسر، محمد آصف پریونٹیو آفیسر،محفوظ کھوسوانٹیلی جنس آفیسر،حامدعلی آفیسرکوکراچی ڈویژن کے تمام سول اضلاع، ٹھٹھہ، سجاول، جے آئی اے پی (حیدرآباد/سکھر)،صوبہ سندھ کے تمام علاقائی دائرہ اختیار بشمول بین الاقوامی ہوائی اڈے/ایئربیس
آر اینڈ اے کے لئے عارف قریشی اپریزنگ آفیسر، الیاس گچکی اپریزنگ آفیسر، حامد علی پریوینٹیو آفیسر،
آئی اینڈ پی کے لئے ضیاء معین سپرنٹنڈنٹ، محمد جمیل حیدر انٹیلی جنس آفیسر، الیاس گچکی اپریزنگ آفیسر، جہانزیب خان انٹیلی جنس آفیسر، حافظ اسد شبیر اپریزنگ آفیسر،
لاءبرانچ اورایف ٹی اوزکے لئے ذکاءاللہ پرنسپل اپریزر، ضیا معین سپرنٹنڈنٹ، خالد سرور سینئر آڈیٹر، آصف جاوید اپریزنگ آفیسر،محفوظ الرحمان انٹیلی جنس آفیسر، جمیل حیدر انٹیلی جنس آفیسر، امجد خان اپریزنگ آفیسر، فیض احمد فیض اپریزنگ آفیسر،
ایڈمن، اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ برانچ کےلئے محمد ندیم سپرنٹنڈنٹ، آصف جاوید اپریزنگ آفیسر، فیض احمد فیض اپریزنگ آفیسر، جمیل حیدر انٹیلی جنس آفیسرکو تعینات کیاگیاہے۔