Eham Khabar

کسٹمزہاﺅس میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرنے کسٹمزہاﺅس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائدکردی ہے۔چیئرمین ایف بی آرسید محمدشبرزیدی نے کسٹمزہاﺅس میں بڑی تعدادمیں آنے والے غیرمتعلقہ افراد کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کسٹمزکو سختی سے ساتھ یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ کسٹمزہاﺅس میںصرف متعلقہ ٹریڈرزیاان کے منتخب کئے گئے نمائندے اورٹریڈباڈیز/ایسوسی ایشن کے ممبران ہی داخل ہوسکتے ہیں جبکہ غیرمتعلقہ لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی تاہم محکمہ کسٹمزنے اپنے تمام فیلڈفارمیشن سے فوری طورپر ہدایات جاری کی ہیںکہ تمام غیرمتعلقہ افرادکو داخل نہ ہونے دیاجائے جبکہ ٹریڈرزیاان کے منتخب کئے گئے نمائندے بھی صرف اپنے کیس سے متعلق سماعت کے لئے اسسٹنٹ کلکٹریاڈپٹی کلکٹرسے صبح 10بجے سے دوپہر1بجے تک مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویبوک سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہیں جس میں ٹریڈکو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ویبوک سسٹم کے ذریعے 24/7کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے آن لائن گڈزڈیکلریشن فائل کی جاسکتی ہے اورکنسائمنٹس کے ڈیوٹی وٹیکسزادائیگی بھی آن لائن کرنے کی سہولت موجودہے جس کی وجہ سے ٹریڈرزاوران کے نمائندوں کا کسٹمزہاﺅس میںآنابھی کافی حدتک کم ہوگیاہے۔

 

 

 

 

Restriction of unauthorized persons in Customs House

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button