Breaking NewsCrimeEham Khabar

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر پانچ ر یسٹورنٹس سیل کردیئے۔

 اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس اسلام آبادنے شہر کے پانچ معروف ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کردیئے۔ یہ کاروائی شہریوںاورصارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی کہ یہ ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کررہے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یہ اقدام ٹیئر1 ریٹیلرز،ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (پی اوایس) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں ا±ٹھایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طریقہ کار کے تحت پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد آر ٹی او اسلام آباد کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں پانچ ریسٹورنٹس کو سیل کرکے ان پر مجموعی طور پر پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے25اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم شروع کی ہے پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1 کے ریسٹورنٹس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد میں تما م ٹیئر کے ریٹیلرز اور پھر اس ماہ کے آخر سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔ اس سکیم کے تحت جو شہری/ صارفین ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کریں گے ا±نہیں نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ ایک خاص طریقہ کار کے تحت جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آر جیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا۔ جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں۔ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے موثر نفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button