ایس اے پی ٹی کی انتظامیہ بھاری ڈیمرج کی وصولی کے لئےپیراشیبل ا شیاءکے کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ نہیں کررہی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشاء پاکستان کنٹینرزٹرمینل کی انتظامیہ واسٹاف کی جانب سے جلد خراب ہونے والی اشیا(Perishable goods)کے درآمدی کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ میں بلاجوازتاخیری حربوں کا استعمال کیاجارہاہے جس سے درآمدہونے والے پیراشیبل اشیاءکے کنسائمنٹس خراب ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے۔متاثرہ درآمدکنندگان کو کہناہے کہ ایس اے پی ٹی ٹرمینل انتظامیہ نے پیراشیبل اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پلانٹ پروٹیکشن (پی پی آراو)سر ٹیفکیٹ سے مشروط کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ نہیں کی جارہی جس سے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال نہیں ہونے سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل انتظامیہ کا کہناہے کہ جب تک پی پی آراو سرٹیفکٹ جمع نہیں کروایاجائے گااس وقت تک کنسائمنٹس کو جانچ پڑتال کے لئے گراﺅنڈنہیںہوگا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ پیراشیبل اشیاءکے کنسائمنٹس کی جلد کلیئرنس نہ ہونے سے ان کے خراب ہونے کا خدشہ ہے اورخراب ہونے کی صورت میں درآمدکنندگان کو بھاری نقصان اٹھانے پڑے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل اپنے ڈیمرج چارجزبڑھانے کے لئے یہ سارے اقدامات اٹھارہاہے تاکہ ٹرمینل کو لاکھوں روپے مالیت کے ڈیمرج حاصل ہوسکیں۔