Breaking NewsEham Khabar

درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کی خبرپر شہریارخان نیازی کی دھمکی آمیزکالزاورمیسج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کی خبرشائع ہونے پر شہریارخان نیازی کی جانب سے دھمکی آمیزکالزاورمیسج کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں گذشتہ روزشہریارخان نیازی کے نمبر03172069156سے واٹس اپ پر کال آئی جس میں شہریارخان نیازی اوران کے ساتھیوں نے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں،دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ کسٹمزہاﺅس کےچھٹے فلور پر آﺅوہاں پرتمہارے ساتھ کیاکریں گے تمہاری سوچ ہوگی ۔واضح رہے کہ کسٹمزہاﺅس کے چھٹے فلورپر انفورسمنٹ کلکٹریٹ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اوراس ہی فلورپر انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے ایک کمرہ بنایاہواہے جہاں پر بدعنوانیوں میں ملوث گرفتارملزمان کو رکھاجاتاہے ، انفورسمنٹ کلکٹریٹ میں تعینات افسران اپنے سپاہیوں اوردیگراسٹاف کو لگام ڈالیں یہ لوگ دوسروں کے نمبروںسے دھمکیاں دیتے ہیں کلکٹرانفورسمنٹ کراچی باسط مقصودصدیقی اورڈپٹی کلکٹررضانقوی ایسے عناصرپر نظررکھیں تاکہ ادارے کا نام بدنام نہ ہو۔واضع رپے کہ پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے اسکریپ سمیت دیگرکنسائمنٹس سے دوسے تین ٹن سامان کی چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں لائے جاتے ہیں ان کنسائمنٹس کو پہلے بھینس کالونی میں قائم گودام پرلایاجاتاہے اورگودام سیل کھول کراس سے دوسے تین ٹن سامان نکال کیاجاتاہے اوروزن پوراکرنے کے لئے انہوں نے اپنی گاڑیوں میں دوڈیزل کی ٹنکیاں بنائی ہوئی ہیں جس میں ایک ٹنکی میں ڈیزل ہوتاہے جبکہ دوسری ٹنکی خالی ہوتی ہے اس میں بھاری پتھرڈال کرکانٹے پر اس کا وزن پوراکردیتے ہیں جبکہ کراچی پورٹ سے کلیئرہونے والے سویابین کے کنسائمنٹس سے بھی 30سے40بوریاں نکال کرچارہزارروپے میں بھینس کالونی میں فروخت کردی جاتی ہیں اورسویابین کی چوری شدہ بوریاں سات ہزارروپے میں فروخت کی جاتی ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button