Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ نے میگاپلس کے خلاف بنائے گئے منی لانڈرنگ کیس کو بے بنیادقراردیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے میسرزمیگاپلس کے خلاف ف بنائے گئے منی لانڈرنگ کیس کو بے بنیادقراردیتے ہوئے کیس کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے مذکورہ کمپنی کے خلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاگیاہے اور سوشل میڈیاپرایف آئی آردرج کرنے کی غلط خبریں چلائی گئیں جبکہ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے ایف آئی آردرج کرنے کی تردیدکی کہ ان کی جانب سے مذکورہ درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے واضح طورپر سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزایکٹ کی شق 26Aکے تحت مزکورہ کمپنی کو باقائدہ نوٹس جاری نہیں کیاگیاسندھ ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ محکمہ قانون کے مطابق تمام ترکارروائی انجام دے اور میسرزمیگاپلس پاکستان کے خلاف ریکوری کے لئے کوئی اقدام نہ اٹھایاجائے ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ ہائیکورٹ نے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے مذکورہ کمپنی کے خلاف بنائے گئے منی لانڈڑنگ کے الزامات کوبے بنیادقراردیئے ہوئے کیس کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

 

 

Sindh High Court Disposed Off Case against M/s.Maga Plus Pakistan which was established by Post Clearance Audit

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button