سندھ ہائیکوٹ نے دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کوحفاظتی ضمانت دیدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فہیم احمدصدیقی نے 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض دھماکہ خیرمواد کی اسمگلنگ میںملوث ملزم احسن ولد محمدارشدکو سات دن کے لئے حفاظتی ضمانت دیدی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزم کو دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کے الزام میںمقدمہ درج کیاگیاتھا۔ درخواست گزارنے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت کے لئے درخواست دائرکی مقدمہ کی پیروی کے لئے میسرزایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءعمران اقبال خان اورریان ضیاءعدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مقدمہ کی سماعت کے دوران دلائل پیش کئے کہ محکمہ کی جانب سے ملزم کا نام ایف آئی آرمیں درج نہیں کیاگیاتھا بلکہ ملزم کا نام عبوری چالان میں شامل کیاگیاتھا۔وکلاءنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ درخواست دہندہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے تیارہے لیکن کسٹمزحکام کی جانب سے کسٹمزکورٹ کا گھیراﺅکیاگیاہے تاہم وکلاءکی جانب سے ٹھوس دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے وکلاءکی سماعت کے بعد 50ہزارکے مچلکوںکے عوض ملزم کو سات دن تک حفاظتی ضمانت دیدی ہے۔
Sindh High Court grant protective bail for seven days against a solvent surety of rupees 50,000.