سندھ ہائیکورٹ ،اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار، یارن کے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل کسٹمزکے احکامات کو درست قراردیتے ہوئے یارن کے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان میں شامل میسرزاے بی انٹرنیشنل ایجنسی،میسرزپرائم چیم،میسرزخالدکارپوریشن،میسرزعابدانٹرپرائزز،میسرزگولڈن ٹیکسٹائل،میسرزبلال برادرزانڈسٹریز،میسرزگلف انٹرپرائزز،میسرززکریہ انٹرپرائزز،نے وایلیوایشن رولنگ کے تنازعہ کے باعث کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے عدالت سے رجوع کیاجس پر اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے درآمدکنندگان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہاکہ یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس محکمہ کسٹمزکی شق 81کے تحت سیکورٹی پے آرڈروصول کرکے کی جائے تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے ابیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے پر چنددن عمل درآمدکیاگیاتاہم بعدمیں کنسائمنٹس کی کلیئرنس شق 81کے تحت نہیں کی گئی اورجن درآمدکنندگان کی جانب سے یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے سیکورٹی پے آرڈرجمع کروائے گئے تھے محکمہ کسٹمزنے ان کو کیش کروالیا۔ذرائع نے بتایاکہ جس پر درآمدکنندگان میسرزاے بی انٹرنیشنل ایجنسی،میسرزپرائم چیم،میسرزخالدکارپوریشن،میسرزعابدانٹرپرائزز،میسرزگولڈن ٹیکسٹائل،میسرزبلال برادرزانڈسٹریز،میسرزگلف انٹرپرائزز،میسرززکریہ انٹرپرائززنے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی جس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءنے کی تاہم ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی جانب سے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل کسٹمزکا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے یارن کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس سیکورٹی پے آرڈرکے عوض کرنے کے احکامات جاری کئے اورساتھ ساتھ سیکورٹی پے آرڈرکیش نہ کروانے کی بھی ہدایات بھی جاری کیں۔