Eham Khabar

عدالت کا امپورٹرز کے نام میں تبدیلی کے احکامات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میسز شعیب انٹر پرائزز کی درخواست پر کسٹمز حکام کو آئی جی ایم میں نام کی تبدیلی کے قانون کے مطابق احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پٹیشنر کی جانب سے عمران مقبول ایڈووکیٹ اور ریان ضیاءایڈووکیٹ کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر عدالت نے کسٹمز حکام کو احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب انٹر پرائزز نے ایک کنسائمنٹ بک کروایا جس کو شپنگ کمپنی نے آئی جی ایم نے بلال انجینئرنگ اینڈ ٹریڈنگ کے نام سے تبدیل کردیا۔ اس نام کی تبدیلی کے لیٹر کو کسٹمز حکام کے سامنے پیش بھی کردیئے گئے۔ اس کے بعد شعیب انٹرپرائزز نے اپنے نام سے کلیئرنس کے لئے محکمہ کسٹمز سے درخواست کی جس کو رد کردیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نام کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لہذا اس کی تبدیلی کے لئے احکامات جاری کردیئے جائیں۔

 

 

 

 

 

Sindh High Court Order to Change Importer Name

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button