سندھ ہائی کورٹ نے نواب لیدر کے کنسائمنٹس کو عبوری کلیئرنس کی اجازت دیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میسرز نواب لیدر اسٹور کی جانب سے دائر کی جانے والی پٹیشن پر کسٹمز حکام کو حکم دیا ہے کہ امپورٹرز کے کنسائمنٹ کو عبوری ریلیز کردیا جائے۔ میسرز نواب لیدر اسٹور نے ایڈووکیٹ عمران مقبول کے ذریعہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ ان کے کنسائمنٹ کو عبوری ریلیز کی اجازت دی جائے± سندھ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ کسٹمز حکام نے ویلیوایشن رولنگ 1450 / 2020 کی وجہ سے کنسائمنٹ کو روک رکھا ہے جبکہ یہ ویلیوایشن رولنگ پٹیشنرز نے ڈائریکٹر جنرل (ویلیوایشن) میں چیلنج کررکھا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی جانب سے کنسائمنٹ کی عبوری کلیئرنس کے لئے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس ہائی کورٹ نے درخواست دہندہ کی درخواست پر کنسائمنٹ کی عبوری ریلیز کے احکامات جاری کردیئے± اس کے ساتھ ساتھ کسٹمز حکام کو ہدایت کی کہ وہ کنسائمنٹ کے ریلیز کے عوض بینک گارنٹی یا پے آرڈر وصول کرلیں۔ عدالت نے کسٹمز حکام کو اگلی سماعت پر مکمل رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔