Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ: ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی جانب سے ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کرمقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم میسرزعلیم انٹرپرائزز،میسرزلائباٹریڈنگ اورمیسرزرانا انٹرپرائززنے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی درخواست دہندہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ غلام حیدرشیخ اوراسسٹنٹ اٹارنی جنرل امین اللہ صدیقی کو مقررکیاگیا تاہم وکلاءنے دوران سماعت دلائل پیش کئے جس پر عدالت کی جانب سے 12دسمبر2019کواحکامات جاری کئے گئے کہ محکمہ کسٹمز روکے گئے ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس قانون کے مطابق کرے لیکن محکمہ کسٹمزنے ایل ای ڈی لائٹس کے پرزہ جات کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاحال نہیں کی اورنہ ہی محکمہ کی جانب سے عدالت میںفیصلے کے خلاف کوئی اپیل دائرکی گئی ہے۔

 

 

 

 

Sindh High Court order to release LED Lights Parts Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button