رکشہ میں کپڑے کی اسمگلنگ کاالزام بے بنیادقرار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے اسمگلنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے رکشہ کو بے بنیادقراردیتے ہوئے فوری ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کپڑے کی اسمگلنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے رکشہ کو کلکٹریٹ کی جانب سے ریلیزکرنے میں تاخیری حربوں کا استعمال کیاجارہاتھا تاہم ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کی جانب سے رکشہ نہ ریلیزکرنے پر سندھ ہائیکورٹ میں فری آف کاسٹ ایک پٹیشن دائرکی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل نے معززعدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے رکشہ اورپکڑے جانے والے سامان کوبھی فوری طورپر ریلیزکرنے کے احکامات جاری کئے ۔واضح رہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونیٹوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اورپولیس اہلکاروں نے مشترکہ طورپررکشہ والوں کو بھی سامان کی منتقلی کے دوران اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے ان کے رکشہ بھی ضبط کرنے کی کارروائیوں کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق کھارادراورمیٹھادرتھانے کے پولیس اہلکارلوگوںکوہراساں کرتے ہیں اور رشوت نہ ملنے کی صورت میں ان پر اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران کے حوالے کردیتے ہیں جبکہ کلکٹریٹ کے افسران بھی بغیرکسی تحقیق کے ان پر مقدمہ درج کرکے ان کی گاڑی اورسامان ضبط کرلیتے ہیں کیونکہ ان کسٹمزافسران کو ڈرہوتاہے کہ اگرکسی کارروائی میں پولیس کی ضرورت پڑے گی توپولیس ان کا ساتھ نہیں دے گی ۔