کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،لاکھوں روپے کی منشیات ضبط
پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک ٹویوٹاکارمیں منشیات کی اسمگل کی کوشش کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے چارسدہ روڑپشاورکی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم چیکنگ کے دوران ناکہ پر آنے والی نمبرLED-12-7385کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال کی توگاڑی کی ڈگی سے ایک بیگ میں26 کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس برآمدہوئی جس کی مالیت26لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے