کراچی ایئرپورٹ سے فوجی اسلحہ کے پرزےہ جات کی اسمگلنگ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فوجی ہتھیاروں کے پرزہ جات اورایساسریزکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔کسٹمزذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاو¿نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امریکہ (شکاگو)سے براستہ استنبول ترکش ائر لائن کی پروازٹی کے 708 سے کراچی پہنچنے والے عدنان ھاشمی نامی پاکستانی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر اس کے ہمراہ سامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءموجود ہیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاءکے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں پرزہ جات کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں سامان کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں فوجی استعمال کے مختلف ہتھیاروں کے پرزہ جات اور ایساسریز برآمد ہوئیں،محکمہ کسٹمزنے مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔