Eham Khabar
کسٹمز حکام نے ایس آر او 1125 کے غلط استعمال میں ملوث 45 ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کی نشاندہی کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کسٹمز حکام کی ایس آر او 1125 کے غلط استعمال کی نشاندہی پر 45 ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ان لینڈ ریونیو کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے ایل ٹی یو II کراچی کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ایم سی سی میں 45 ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کی نشاندہی کی ہے جوکہ کسٹمز حکام نے نہ صرف ان افراد کی نشاندہی کی ہے بلکہ ان کے دیئے گئے ایڈریس پر جاکر خود بھی انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ وہاں کسی بھی قسم کی کوئی فیکٹری واقع نہیں ہے۔ ایف بی آر نے ایل ٹی یو II کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دیئے گئے ایڈریس پر کارروائی کرکے رپورٹ تیار کریں تاکہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔