ویبوک سسٹم میں ایس آ ر او 1125کی فیڈنگ نہ ہو نے سے ٹیکسٹا ئل خام ما ل کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفا قی حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں ٹیکسٹائل صنعت میں استعمال ہونے وا لا خام مال پگمنٹ( PIGMENTS)کے ایچ ایس کو ڈکو مزید تین نئی پی سی ٹی ہیڈنگ 3204-1790, 3204-1720, 3204-1710میں تقسیم کر دیا گیا ہے تاہم ایس آر او 1125کی ویبوک سسٹم میں بروقت فیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس متاثرہورہی ہے۔اس ضمن میں کرا چی کسٹمز ایجنٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے ممبر آ ئی آر پا لیسی ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ نئی تین پی سی ٹی ہیڈنگ کیلئے سیلز ٹیکس ایس آراو 1125 کو جلد از جلد سسٹم میں فیڈ کیا جا ئے تا کہ ٹیکسٹائل سیکڑسے تعلق رکھنے والے درآمدکنندگان خام مال کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس بروقت کرواسکیں،اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشننے ایف بی آر اور کسٹمز حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو ہدایا ت جا ری کریں کہ ٹیکسٹائل خام مال پگمنٹ(PIGMENTS) کی نئی تین پی سی ٹی ہیڈنگ کیلئے ایس آ ر او 1125کی فیڈنگ کو جلد ازجلد یقینی بنا ئیں۔