درآمدی اشیاءپر 25فیصدسیلز ٹیکس وصولی کے لئے ایس آراو297جاری
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے درآمدی اشیاءپر 25فیصدسیلزٹیکس کی وصولی کے لئے ایس آراو297کا اجراءکردیاہے ۔ایف بی آرکی جانب سے جاری کئے جانے والے ایس آراو297کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 25 فیصد کی نئی سیلز ٹیکس کی شرح شامل کی گئی ہیں۔ایف بی آر نے 23 فروری 2023 کو منی بجٹ ایکٹ 2023کے ذریعے متعارف کروائی جانے والی سیلزٹیکس کی نئی شرح کا نفاذکرتے ہوئے سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 میں ترامیم کیں،واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے اور لگژری اشیاءکی فراہمی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح بھی متعارف کروائی ہے۔سیلز ٹیکس کی شرح کو بڑھانے کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے اضافی آمدنی پیدا کرنا تھا۔سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کے سیکشن 3 میں ٹیکس کے دائرہ کار اور اس کی وصولی کی وضاحت کی گئی ہے۔ایس آراو297میں وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرتے ہوئے 25فیصدکردیاہے اوریہ25فیصدسیلز ٹیکس کی وصولی متعدد اشیاءکی درآمدپر اوراسی طرح سپلائی اورریٹیل پروصول کی جائے گی۔ایف بی آرنے ایس آراو 297 میں 36 درآمدی اشیاءمیںشامل مختلف قسم کے پانی اورجوسز،کنفیکشنری،گاڑیاں سی بی یوکنڈیشن،سینٹری اینڈباتھ روم ویئرز،قالین،فانوس اورروشنی کے آلات،چالیٹ،سگریٹ،سیگار،کارن فلیکس،کاسمیٹکس اینڈشیونگ آئٹمز،ٹیشوپیپر،کراکری کیچن اینڈٹیبل ویئر،ڈیکوریشن آئٹمز،کتے بلی کے کھانے کی اشیائ،دروازہ اورکھڑکیوں کے فریم، مچھلی،فٹ ویئر،فروٹ اینڈڈرائی فروٹ،فرنیچر،ہوم اپلائنسز،آئس کریم،جیم جیلی، فروٹ اینڈاورسبزیوں کے جوسز،لیدرجیکٹس،میٹرسز،فریش ،چلڈ،فروزن گوشت،میوزیکل آلات،پاستا،اسلحہ وبارود،شیمپو،چشمے،ٹماٹوکیچپ اینڈسوسز،سفری بیگ اورسوٹ کیس،مصنوعی زیورات اورگھڑیوں پر 25فیصدکے تناسب سے سیلز ٹیکس وصول کیاجائے گا۔