سپرآڈٹ ٹیم نے گرین چینل کنسائمنٹس کی ایگزامنیشن اوراسسمنٹ شروع کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمزکی جانب سے رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مختص گڈز ڈیکلریشنز کے ایگزامینشن اور اسسمنٹ کے لیے ایک “سپر آڈٹ ٹیم” تشکیل دی گئی ،رسک مینجمنٹ سسٹم روزانہ کی بنیادپر گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے 25کنسائمنٹس کوایگزامنیشن کے لئے مختص کرکے سپرآڈٹ ٹیم کودے گاتاہم کلکٹریٹس میں تعینات سپرآڈٹ کی ٹیم اس کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ رسک مینجمنٹ سسٹم کو دے گااگرکنسائمنٹس میں غلط بیانی کا عنصرپایاگیاتودرآمدکنندہ کے آئندہ آنے والے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو گرین چینل کی سہولت سے ہٹاکرریڈچینل پر کردیاجائے گا،سپرآڈٹ کا سلسلہ 11نومبرسے ٹیسٹ بنیادوں پر شروع کیاجائے گا جس میں چاروں کلکٹریٹس میں شامل ایس اے پی ٹی، پورٹ قاسم،ایسٹ اورویسٹ کلکٹریٹس سے گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس میں سے 25کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ گرین چینل کے ذریعے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی ہونے والے بدعنوانیوں پر قابوپایاجاسکے،سپرآڈٹ ٹیم دوہزارکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال مکمل ہونے تک یہ عمل جاری رکھے گی،اورایک تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمزاینڈآٹومیشن کوارسال کرے گی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف کلکٹریٹس سے تیار کردہ ٹیم کے ارکان کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے۔جس میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، کراچی کی سپر آڈٹ ٹیم میں شامل کلکٹرنوید الٰہی، کلکٹر،ایڈیشنل کلکٹر، عمارہ درانی،اپریزنگ آصف جمیل، عاصم عباس، نقیب اللہ ، فضل محمود جہانگیر،کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ)، کراچی کی ٹیم میں شامل کلکٹر اظہر حسین مرچنٹ ،ایڈیشل کلکٹر امجد امان لغاری ایڈیشنل کلکٹر اپریزنگ آفیسرز فراز احمد ، حبان محی- الدین ، انیس الرحمان کھوسو ، سجاد علی، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایس اے پی ٹی)، کراچی کی سپرآڈٹ ٹیم میں شامل کلکٹر محمد عرفان واحد،ایڈیشنل کلکٹر عمران رزاق ،اپریزنگ آفیسرز عدیل شہاب ، الطاف الرحمان ، غلام محمد بھٹو ، ارسلان بشیر شفیق ، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ پورٹ قاسم کراچی کی سپرآڈٹ ٹیم کلکٹرنیئرشفق،ایڈیشنل کلکٹرریاض حسین،اپریزنگ آفیسرز محمد ریاض ، محمد شکیل ، طارق عثمان، ایلوس ولیم شامل ہیں۔