Breaking NewsEham Khabar

پی ایس کیوسی اے کے سرٹیفکیٹ سے مشروط درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پی ایس ڈبلوپر منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹینڈرزاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیوسی اے)کے سرٹیفکیٹ سے مشروط مکھن، شہید،سرخ مرچ ،پام آئل سمیت159اشیاءکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کوپاکستان سنگل ونڈوسے منسلک کردیاگیاہے جس میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے 17مارچ 2023سے سنگل ڈیکلریشن فائل کی جاسکے گی ، پاکستان سنگل ونڈوکی جانب سے ایک مکتوب شائع کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ اب بندرگاہ اورایئرپورٹ پر درآمدہونے والے وہ کنسائمنٹس جن کی کلیئرنس کے لئے پی ایس کیوسی اے کا سرٹیفکیٹ درکارہوگاان کی کلیئرنس کو ویبوک سسٹم سے پاکستان سنگل ونڈوسسٹم سے منسلک کردیاگیاہے۔دستاویزکے مطابق پی ایس کیوسی اے کے دائرہ کار میں آنے والی ریفر شدہ اشیاءکی درآمد کرنے والے درآمد کنندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پی ایس ڈبلو سسٹم کے ذریعے پی ایس کیوسی اے سے الیکٹرانک ریلیز آرڈر کے اجراءکے لیے سنگل ڈیکلریشن 17مارچ 2023سے فائل کریں اوردرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پاکستان سنگل ونڈکے ´ذریعے کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button