Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آرکلکٹر کو لامحدود ریفنڈکلیم کی رقم کی واپسی کی منظوری کے اختیارات دیدیے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بور آف ریونیو نے کلکٹر آف کسٹمز کو لامحدود رقم کی واپسی کی منظوری دینے کا اختیار دیا۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانبسے ایس آراو342جاری کیاگیاہے تاکہ کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی رقم کی منظوری کے لیے کسٹم حکام کو بااختیار بنایا جا سکے۔ایس آر او کے مطابق، ایف بی آر نے کسٹمز کے افسران کو ان کے دائرہ اختیار میں شامل کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی رقم کی مد میں ریفنڈ کلیمز کی منظوری کے اختیارات کو مطلع کر دیا ہے۔ایف بی آر نے کہا کہ کلکٹر کو ریفنڈ کلیمز کی منظوری کے لیے کوئی حد نہیں دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کو25لاکھ روپے ریفنڈ کلیم منظور کرنے کا اختیار،
ڈپٹی کلکٹر کو10لاکھ روپے ریفنڈ کلیم منظور کرنے کا اختیار اوراسی طرح اسسٹنٹ کلکٹر کو2لاکھ روپے ریفنڈ کلیم منظور کرنے کا اختیار دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button