Breaking NewsEham Khabar

کروڑوں روپے مالیت کے کالی مرچوں کے کنسائمنٹس خراب ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکی لاپروائی کے باعث کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر درآمدہونے والے کروڑوں روپے مالیت کے کالی مرچوںکے کنسائمنٹس خراب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسال قبل درآمدہونے والے کالی مرچوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مختلف وجوہات کے باعث روک دی گئی تھی لیکن محکمہ کسٹمزنے اس کی نیلامی نہیں کی جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کے دس سے زائد کنٹینرمیں موجودکالی مرچیں خراب ہوگئی ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزایسے کنسائمنٹس جو مختلف وجوہات کے باعث روک لئے جاتے ہیں ان کو محکمہ کسٹمزکی جانب سے دوسے چارماہ کے بعد نیلام کردیاجاتاہے لیکن آکشن میں تعینات افسران واسٹاف نے لاپروائی کا ثبوت دیتے ہوئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر دوسال قبل درآمدہونے والے کالی مرچوں کے کنسائمنٹس کو خراب کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button