Eham Khabar

ایف بی آر کا ٹیکس چور تاجروں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چور تاجروں کو پکڑنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، اس سلسلے میں کراچی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ شاپنگ پلازہ اور بازاروں میں چھاپے مارے گی۔ ریجنل ٹیکس آفس II کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلہ میں زمزمہ، حیدری، کھڈہ مارکیٹ اور ڈی ایچ اے کمرشل ایریا میں ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے شاپنگ پلازہ میں بھی ٹیکس کی ٹیمیں جائیں گی اور سامان کی خریداری کے لئے لگایا جانے والا سرمایہ کے بارے میں پوچھیں گی۔ آر ٹی او II نے 16 ہزار تنخواہ دار افراد کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ شامل ہیں جوکہ قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کروارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ٹی او II نے 2000 قیمتی جائیدادوں کا بھی پتہ لگا لیا ہے جن کے خریداروں نے ریٹرن فائل نہیں کئے ہیں۔ ایف بی آر ان افراد کو بھی نوٹسز بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔ آر ٹی او II نے ٹیکس افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شہر کے امیر ترین علاقوں میں کھلنے والے چائے کے اسٹال کے بارے میں بھی معلومات لیں کہ ان کے پاس سرمایہ کے ذرائع کیا ہیں اور آمدنی کتنی ہے۔

 

 

FBR Stated Investigation against Tax Evasion against Importers

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button