Eham Khabar

ایف بی آرنے ٹیکسٹائل اورشوگرانڈسٹریزمیں بڑے پیمانے پر سیلزٹیکس فراڈکی نشاندہی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکسٹائل اورشوگرانڈسٹریزمیں بڑے پیمانے پر سیلزٹیکس فراڈکی نشاندہی کردی ہے۔۔ایف بی آرکے ایک اعلامیہ کے مطابق ٹیکسٹائل اورشوگرانڈسٹریزکے مالکان نے انوائسوں کواصل خریدارکے بجائے ڈرائیوروں اوریومیہ اجرت پرکام والوں کے نام بنوائیں،ڈائریکٹرجنرل بورڈنگ آف ٹیکس بیس نے ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران اس فراڈکا پتہ لگایاکہ ٹیکسٹائل اورشوگرانڈسٹریزکے ملکان انکم ٹیکس آرڈینینس کے تحت اپنی سیلز پر ودہولڈنگ ٹیکس کاٹ کرایف بی آرکو جمع کرواتے ہیں،جبکہ اس فراڈ کی جانچ پڑتال کی گئی توایسے افرادجن میں ڈرائیوراوریومیہ اجرت پرکام کرنے والے شامل ہیں جنہوںنے اپنے حلفیہ بیان ایف بی آرمیں جمع کروائے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ حلف نامہ میں یہ کہاگیاہے کہ ان کے نام اورشناختی کارڈغلط طریقے سے استعمال کئے گئے ہیں جو ان کے علم میں نہیں ہے۔ایف بی آرکا کہناہے کہ منیوفیکچرزنے اس طریقے سے ڈسٹری بیوٹر،ڈیلراورسیلز ٹیکس کے تمام سپلائی چین کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ منیوفیکچرزکایہ عمل ٹیکس چوری کے زمرے میں آتاہے اورجو قابل سزاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرنے خبردارکیاہے کہ اس فراڈمیں جو بھی ملوث پایاگیااس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ایف بی آرنے تمام منیوفیکچررزکوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی سیلزکی درست معلومات ایف بی آرکو مہیاکریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچاجاسکے۔

 

 

 

 

Textile and Sugar Industries Sales Tax Fraud

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button