صدرمملکت نے حاجی آصف کوصدارتی اجیومنٹ ایوارڈسے نوازا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈاندسٹریزکی جانب سے 9واں سالانہ صدارتی اجیومنٹ ایوارڈکی تقریب کا انعقادکیاگیاجس کی صدارت صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال نے کی ۔اس تقریب میں صدرمملکت الامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی نے مختلف کاروباری شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈسے نوازا۔ صدرمملکت عارف علوی نے کسٹمزایجنٹس کے رہنماحاجی آصف سکی کو گولڈکیٹیگری ایواڈسے نوازا۔ایوارڈحاصل کرنے پر کسٹمزایجنٹس برادری نے حاجی آصف کو مبارکباد پیش کی اوران کی کوشش کو سراہا۔صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ اوران کی ٹیم نے ایوارڈکی تقریب پہلی بارایف پی سی سی آئی میں کروانے پر مبارک باد پیش کی اورکہا کہ تقریب کے انعقاد سے بزنس کمیونٹی کا سرفخرسے بلند ہواہے اور چیئرمین بزنس مین پینل پاکستان میاں انجم نثار کو اس سلسلے میں خصوصی کردار ادا کرنے پر شکریہ بھی اداکرتے ہوئے مبارک باد بھی پیش کی ۔