کراچی سے مظفرآبادجانے والے پائپ لائن سے ڈیزل اوروائٹ آئل چوری کا انوکھاواقعہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اپنی نوعیت کے انوکھی کارروائی کی جس میں کراچی سے سے پارکومظفرآبادجانے والی پائپ لائن سے ہونے والی ڈیزل اوروائٹ آئل کی چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس جناب فیض چدھڑ کی جانب سے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمد کو اطلاع دی کہ کراچی سے پارکو، مظفر گڑھ جانے والی ڈیزل وائٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے غیر قانونی عناصر چوری کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ اس اطلاع کی روشنی میں ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس انجینئرحبیب احمدکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ پر مشتمل ٹیم نے کراچی میںپورٹ قاسم کے قریب مشتبہ صنعتی احاطے پر نگرانی کی گئیجوکہ ایک خوردنی تیل نکالنے والی کمپنی اس سرگرمی میں ملوث پائی گئی جس پر کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی چھاپہ مارٹیم نے گذشتہ رات3 بجے کمپنی پر چھاپہ مارا گیا اورکمپنی کے احاطے سے 174فٹ لمبی سرنگ ملی جس کے ذریعے سے پارکو کی ایک سفید پائپ لائن نکالی گئی تھی جس کے ذریعے نان ڈیوٹی پیڈشدہ ڈیزل اوروائٹ آئل کی چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جاری تھی کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے موقع پر 65ہزارلیٹرڈیزل کی چوری پکڑکرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ کمپنی کے مالک کو گرفتارکرلیاگیاہے جس سے تفتیش کی جاری ہے تاکہ اس امرکااندازہ لگایاجاسکے کہ یہ کمپنی کتنے عرصے سے ڈیزل ووائٹ آئل کی چوری کررہی ہے جبکہ تفتیش سے اس امرکی بھی نشاندہی ہوگی کہ اب تک ملزمان اربوںروپے کی چوری کرچکے ہیں۔