کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات سے قبل یونائیٹڈ کسٹمزایجنٹس کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2017-18کے انعقادسے قبل یونائٹیڈکسٹمزایجنٹس کی جانب سے مقامی ہوٹل ایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں کلیئرنگ ایجنٹس کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کرکے یکجہتی کا اظہارکیا۔ یونائیٹڈکسٹمزایجنٹس کے چیئرمین جاوید اخترہاشمی،وائس چیئرمین سید عاصم حفیظ ،اوردیگرممبران میںشامل حنان بیگ ،محمدساجد،طارق خان اورصغیرقریشی نے تقریب میںشرکت کرنے والے کلیئرنگ ایجنٹس کاشانداراستقبال کیا۔یونائٹیڈکسٹمزایجنٹس کے چیئرمین جاوید اخترہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایئرپورٹ پر کلیئرنگ کے کاروبارسے منسلک کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل کے حل کرنے کے لئے یونائیٹڈکسٹمزایجنٹس نے 10سے قبل جدوجہدکا آغازکیاتھااوراس دوران کلیئرنگ ایجنٹس کے بہت سے مسائل حل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دس سال سے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہماری کامیابی ہورہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمارے کام کرنے کی رفتاربھی سست ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری دوایسوسی ایشنزہیں ایک کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن اوردوسری آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن لیکن اس کے باوجود کسٹمزایجنٹس کے مسائل پوری طرح حل نہیں ہورہی ،اس سے صرف کسٹمزحکام فائدہ اٹھاکرہمارے درمیان دوریاں پیداکررہے ہیں اورہمیں دوگروپوں میں تقسیم کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن اورآل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن میں ہمارے ہی لوگ ہیں اورہمارے درمیان کوئی اختلا ف نہیں ہے۔