لاہور اوراسلام آبادایئرپورٹ پر چھوڑا ہوا قیمتی سامان مسافروں کو واپس کر دیا گیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)لاہور اوراسلام آبادایئرپورٹ پر تعینات افسران نے مسافروںکی جانب سے چھوڑاہواقیمتی سامان مسافروں کو واپس کردیاہے جس پر مسافروںنے ایئرپورٹ پرتعینات افسران کا شکریہ اداکیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر مسافر کو اس کی اشیا واپس کی گئیں جس میں سونے کی چوڑیای (مالابار گولڈ اور ڈائمنڈز)، سونے کی ایک چین/لاکیٹ، برانڈڈ کلائی کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی چیزیں شامل ہیں
یہ مسافر لاہور ائرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنا بیگ ٹرالی میں چھوڑ گیا تھا جبکہ اسلام اباد ایئرپورٹ پر ایک افغان شہری اپنا بیگ بھول گیا جس میں 2500 امریکی ڈالر یا ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی یہ مسافر اسلام آباد سے دوحہ جاتے ہوئے بین الاقوامی روانگی میں ایف آئی اے/امیگریشن کاو¿نٹر پر اپنا بیگ بھول گیا تھاسی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے بھیجے ہوئے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا