Uncategorized

ایلومنیم یوٹنسل کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” ایلومنیم یوٹنسل“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”ایلومنیم یوٹنسل“ کی رولنگ نمبر1201/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے ایلومنیم کمپوننٹ نان اسٹک کچن ویئر(with/without lid)کی درآمدی ویلیو5ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے ایلومنیم ککنگ ویئر(سادہ،پلین اینڈاینوڈائزڈ)کی درآمدی ویلیو3.50ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button