Uncategorized

کیچپ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” ٹومیٹوکیچپ“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”ٹومیٹوکیچپ“ ویلیوایشن رولنگ نمبر1215/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق درآمدکی جانے والی سوسزپرانڈ،نینڈوز(تمام اقسام)ککومان اینڈپری پری کی درآمدی ویلیو3ڈالر فی کلوگرام،درآمدکی جانےوالی سوسزبرانڈ،امریکن گارڈن،امریکن کچن،،سوس،ماما سیتا،اموے،ونزی،میجک ٹائم،اماز،دیلکو،ایل اینڈپی، ایچ پی،ریمیا،رمین،حرمین اینڈرگ کی درآمدی ویلیو1.85ڈالر فی کلوگرام،سوسزمختلف برانڈکی درآمدی ویلیو2.25ڈالر فی کلوگرام،درآمدکی جانے والی سلاد ڈریسنگ ،مائنیز،مسڈرڈ برانڈ مریکن گارڈن،امریکن کچن،،سوس،ماما سیتا،اموے،ونزی،میجک ٹائم،اماز،دیلکو،ایل اینڈپی، ایچ پی،ریمیا،رمین،حرمین اینڈرگ کی درآمدی ویلیو2.15ڈالر فی کلوگرام،درآمدکی جانے والی سلاد ڈریسنگ،مائنیز،مسٹرڈدیگربرانڈکی درآمدی ویلیو2.40ڈالر فی کلوگرام،ٹومیٹوکیچپ ہنز،میچک ٹائم،ڈیلکو امریکن کیچن برانڈکی درآمدی ویلیو1.40ڈالر فی کلوگرام، درآمدکی جانے والی ٹومیٹوکیچپ دیگربرانڈ کی درآمدی ویلیو1.45ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button