Eham Khabar
اسپرے کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”اسپرے“کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”اسپرے“کی رولنگ نمبر1254/2018جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائناسے درآمدکئے جانے والے سینٹ اینڈسیملرٹوائلیٹ اسپرے کی درآمدی ویلیو4.60ڈالر فی کلوگرام،یورپ،امریکہ اورکینیڈاسے درآمدکئے جانے والے سینٹ اینڈسیملرٹوائلیٹ اسپرے کی درآمدی ویلیو5.80ڈالر فی کلوگرام،کوریا،تائیوان اورتھائی لینڈسے درآمدکئے جانے والے سینٹ اینڈسیملرٹوائلیٹ اسپرے کی درآمدی ویلیو5.35ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے سینٹ اینڈسیملرٹوائلیٹ اسپرے کی درآمدی ویلیو5.45ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔