Eham Khabar
پام ایسڈآئل کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”پام ایسڈآئل “کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”پام ایسڈآئل “کی رولنگ نمبر 1290/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق ملائیشیاسے درآمدکئے جانے والے پام ایسڈآئل کی درآمدی ویلیو0.47ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیاسے درآمدکئے جانے والے پام ایسڈآئل کی درآمدی ویلیو0.46ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے پام ایسڈآئل کی درآمدی ویلیو0.45ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔