Uncategorized

سوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”سوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ “کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”سوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ “کی رولنگ نمبر 1305/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.365ڈالر فی کلوگرام،انڈیا سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.390ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل ایتھرسلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.420ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل سلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.400ڈالر فی کلوگرام،انڈیا سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل سلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.490ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکیاجانے والاسوڈیم لیورل سلفیٹ کی درآمدی ویلیو1.500ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button