Eham Khabar

استعمال شدہ آٹوپارٹس کی ویلیوایشن رولنگ اضافہ کے ساتھ جاری ،درآمدکنندگان میں شدیدبے چینی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے گذشتہ دنوں استعمال شدہ آٹوپارٹس کی ویلیوایشن رولنگ نمبر1714اضافہ کے ساتھ جاری کردی گئی ہے استعمال شدہ آٹوپارٹس کی ویلیوایشن رولنگ نمبر1434تین سال قبل 2019میں اجراءکیاگیاتھا۔ویلیوایشن رولنگ کے اجراءکے بعد استعمال شدہ آٹوپارٹس کے درآمدکنندگان میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے ،درآمدکنندگان کاکہناہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کی جانب سے جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ نمبر1714کااجرائ20تا100فیصداضافے کے ساتھ کیاگیاہے جس کے بعد استعمال شدہ آٹوپارٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس بے حدمشکل ہوگئی ہے۔متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ محکمہ کی جانب سے ویلیوایشن رولنگ کاجراءجلد بازی میںاوراسٹیک ہولڈرزکو اعتمادمیں لئے بغیرکیاگیاہے۔متاترہ درآمدکنندگان نے بتایاکہ استعمال شدہ آٹوپارٹس کا استعمال غریب اورمتوسط طبقے کرتاہے جو بڑی مشکل سے اپنے اخراجات چلاتے ہیں،اس لئے ہماری ڈائریکٹرجنرل ویلیوایشن سے درخواست ہے کہ جاری کی جانے والی ویلیوایشن رولنگ پرنظرثانی کرتے ہوئے اس میں کمی کی جائے تاکہ غریب اورمتوسط طبقے کاروزگارقائم رہے،انہوںنے کہاکہ آج کل ملک میںبے روزگاری حدسے زیادہ بڑھ گئی ہے اورایسے اقدامات سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن کا کہناہے کہ استعمال شدہ آٹوپارٹس کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراءتین سال بعد کیاگیاہے ،محکمہ کاکہناہے کہ ویلیوایشن رولنگ کا جراءتمام حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے اوراسٹیک ہولڈرزکو اعتمادمیں لے کرکیاگیاہے اوررولنگ کے اجراءسے قبل استعمال شدہ آٹوپارٹس کی مارکیٹ ویلیوکے ساتھ ساتھ تمام زمینی حقائق کو دیکھاگیااس کے بعد استعما ل شدہ آٹوپارٹس کی ویلیوایشن رولنگ جاری کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button