Eham Khabar

ورلڈ بینک کا کسٹمز کلیئرنس کی سہولت پر سروے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک نے پاکستان کسٹمز کی کلیئرنس سسٹم میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سروے شروع کردیا ہے۔ اس سروے میں کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن ورلڈ بینک کی معاونت کررہی ہے۔ اس سروے کا مقصد تاجروں، امپورٹرز کا پاکستان کسٹمز کے ساتھ تعلقات کو سمجھنا ہے اور اس سے ٹریڈ کو سہولیات پہنچانا ہے۔ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان میں یہ سروے گیلپ پاکستان سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے سی اے اے نے اپنے ممبران سے کہا ہے کہ وہ گیلپ پاکستان سے تعاون کریں اور ان کے سوالات کے جوابات دیں۔ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ممبران کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔

 

 

 

World Bank Survey facilities of Customs Agents

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button