Exclusive Reports

اے ایف یوپر کنسائمنٹس کی زائد ویلیو اسسمنٹ سے درآمد کنندگان پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئرفریٹ یونٹ کراچی پر کسٹمزافسران کی جانب سے کنسائمنٹس کی اسسٹمنٹ زائدویلیو کرکے درآمدکنندگان کو پریشان کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریزنگ آفیسرز کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیوکو انٹرنیٹ پر دیکھ کراسسمنٹ کررہے ہیں جوکہ محکمہ کسٹمزکے پاس موجود درآمدی ڈیٹا سے 100 تا 200 فیصد زائد ہوتی ہے جبکہ اپریزنگ آفیسردرآمد ی کنسائمنٹس کی اسسمنٹ انٹرنیٹ سے نکالی گئی ویلیو پر کرنے کا مجاز نہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اپریزنگ آفیسر یا تو ویلیوایشن رولنگ یاپھرمحکمہ کسٹمزکے پاس موجودکلیئرہونے والے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاپر اسسمنٹ کرنے کا مجازہے لیکن اپریزنگ آفیسر اپنی مرضی سے درآمدی کنسائمنٹس کی اسسمنٹ انٹرنیٹ سے لی گئی ویلیوپر کررہے ہیں۔ نیٹ پرموجود قیمتیں صرف فی کلوگرام یاپھر فی عددکی خریداری کے مطابق دی گئی ہوتی ہیںجبکہ درآمدکنندگان کی جانب سے کسی بھی آئٹم کی درآمد بلک میں کی جاتی ہے اورزیادہ مقدارمیں خریداری پرکم قیمت اداکی جاتی ہے لیکن اپریزنگ آفیسراس بات کو سمجھنے سے قاصرہیں اس لئے کنسائمنٹس کی ویلیواپنی مرضی کے مطابق لگارہے ہیںجس کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرہورہی ہے اور درآمدکنندگان کو اضافی چارجزکی میں لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button