Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

پی سی اے سائوتھ نے ایس آر او492 کے غلط استعمال پر درآمد کنندگان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سائوتھ ڈائریکٹوریٹ نے ایس آر او 492کے غلط استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر میسرزانصاری ٹیکسٹائلزاورمسیرزاقراءانٹرپرائززکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے ایس آراو492کے تحت کلیئرکئے جانے والے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزاقراءانٹرپرائززاورمیسرزانصاری ٹیکسٹائلزنے ایس آراو492کی اسکیم کا منظم طریقے سے غلط استعمال کرکے برآمدی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔ذرائع کے مطابق میسرز انصاری ٹیکسٹائلز نے اگست 2019 میں دودرآمدی جی ڈیز کے تحت فیبرک کی درآمدکرکے اورایس آراو492کا استثنیٰ کا دعویٰ کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کروائی اور درآمد کنندہ بھی اس کے بعد کوئی برآمدات کرنے میں ناکام رہااور11کروڑ48لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جبکہ میسرز اقرا انٹرپٹائزز نے اگست 2020 اور جنوری 2022 کے درمیان 13درآمدی کنسائمنٹس کے تحت فیبرک اور چمڑے کی درآمد کی، لیکن کوئی سامان برآمد کرنے میں ناکام رہااور ایس آر او 492 کا غلط استعمال کرنے کے علاوہ، میسرز اقرا انٹرپٹائزز نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے 8ویں اور 12ویں شیڈول کی بھی خلاف ورزی کرکے 10کروڑ57لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی اور دونوں مجرموں نے مجموعی طور پر22کروڑ5لاکھ روپے کی چوری کی۔ذرائع نے بتایاکہ آڈٹ کے دوران اس امرکی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ دونوں درآمدکنندگان اپنے رجسٹرڈپتہ پر موجودنہیں ہیں اوردرآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کیاگیا۔ذرائع مزیدبتایاکہ میسرز انصاری ٹیکسٹائل کو2021 میں کسٹمز ایکسپورٹ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم ملوث ہونے الزام تھاجو جاری مقدمہ قانونی تجارتی طریقوں کے لیے کمپنی کی لاپرواہی کو نمایاں کرتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزاقراء انٹرپرائززایک ڈمی یونٹ قائم کرکے ایس آراو492کے تحت کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جس پر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے مذکورہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اوراس کی پیروی کرنے کے لیے مضبوط قانونی اقدامات متوقع ہیں کیونکہ حکام کا مقصد ملک کے ٹیکس کے ضوابط کی سخت تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پی سی اے چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پی سی اے ساﺅتھ شیراز احمد کی نگرانی میں پی سی اے کی ٹیم اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے اور محصولات کی چوری کی وصولی کےلئے فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button