Eham Khabar

چھالیہ اورپٹاخوں کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے ساﺅتھ ایشیاءپاکستان ٹرمینل سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے کلیئرکئے جانے والے چھالیہ اورپٹاخوں کے تین کنٹینرزضبط کرکے ملزمان کے خلاف تین ایف آئی آردرج کرلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزانسی لے پیکیجزکی جانب سے چھالیہ کے دواورپٹاخوں کا ایک کنٹینر درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کلیئرنگ ایجنٹ محمدحنیف میسرزگیٹ کو ایجنسی کی جانب سے کروائی گئی ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ مل کرچھالیہ کے دوکنٹینرزمیں 37ہزارکلوگرام جاب لاٹ پلاسٹک فلم اورپٹاخوں کے ایک کنٹینرمیں 17ہزارکلوگرام جاب لاٹ لاسٹک فلم اور تینوں کنسائمنٹس کی مجموعی مالیت 28لاکھ 73ہزارروپے ظاہرکی گئی تھی جبکہ چھالیہ کے دونوں کنٹینرزمیں12کروڑسے زائد مالیت50ٹن چھالیہ اور 40لاکھ زائدمالیت کے پٹاخے موجودتھے۔ ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈڈی کوخفیہ اطلاع ملی کے ساﺅتھ ایشیاپاکستان ٹرمینل سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جارہے ہیں جس پر آراینڈڈی کی ٹیم نے ٹرمینل پر چھاپہ مارامذکورہ کمپنی کی جانب سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ جاب لاٹ پلاسٹک ظاہرکئے جانے والے کنٹینرسے پٹاخے برآمدہوئے جبکہ مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے مزیددوکنسائمنٹس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے کلیئرکئے گئے ہیں جس میں بھی پلاسٹک فلم ظاہرکیاگیاہے تاہم آراینڈڈی کی ٹیم کوخفیہ اطلاع ملی کے کلیئرہونے والے دونوں کنسائمنٹس کورنگی انڈسٹریل ایریا میں موجودہیں تاہم آراینڈڈی کی ٹیم نے بلال چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریامیں چھایہ مارکردونوں کنسائمنٹس برآمدکرکے ان کی چانچ پڑتال کی تواس میں جاب لاٹ پلاسٹک فلم کے بجائے 50ٹن چھالیہ موجودتھی ۔ذرائع نے بتایاکہ تفتیش سے یہ اب سامنے آئی ہے کہ مذکورہ کمپنی کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرکافی عرصہ سے پٹاخوں سمیت مختلف اشیاءکی اسمگلنگ کررہی ہے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث چھالیہ کے کنسائمنٹس پر 50فیصدسے زائد کی یگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذہوگیاہے تاہم چھالیہ کے مہنگی ہونے کے باعث مذکورہ درآمدکنندہ نے چھالیہ کی اسمگلنگ کاایک نیاکا منظم طریقہ کاراپنایالیکن محکمہ کسٹمزنے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹس قبضے میں لے لئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button