Exclusive Reports

ایپکاکی کاوشوںکے باعث ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے این ۔او۔سی کی شرط ختم کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کے باعث ایکسائزاینڈٹیکسیشن کو این ۔او۔سی کی لازمی شرط کو ختم کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمیں قمرعالم کی صدارت میں چیئرمین سپرمین کونسل ایپکاارشدجمال،وائس چیئرمین سپرمین کونسل ایپکاقمرالسلام نے گذشتہ ہفتے ڈائریکٹرجنرل ایکسائزاینڈٹیکسیشن شعیب صدیقی سے ملاقات میںٹریڈسیکٹرکو درپیش این ۔او۔سی ،کے مسائل سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیاگیاتھا جس پر ڈائریکٹرجنرل شعیب صدیقی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل شعیب صدیقی نے درآمدی کنسائمنٹس پر این ۔او۔سی کی شرط جو لازمی تھی ایسے ختم کردیاگیاہے جبکہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کاعملہ نیشنل بینک کسٹمزہاﺅس برانچ میں ہونے والی آخری ٹرانزکشن تک موجودرہے گااوربروزہفتہ بھی کراچی کسٹمزہاﺅس میں ایکسائزکے عملے کی سرگرمی جاری رہے گی اس سلسلے میں سیکریٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے اسٹاف کی دوسرے آفس میں منتقلی کے معاملات پر غورکرتے ہوئے ایکسائزکے عملے کی دوسرے آفس میںمنتقلی کے احکامات کو واپس لے لیاہے۔قمرعالم نے ڈائریکٹرجنرل شعیب صدیقی این ۔او۔سی کی شرط ختم کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے بتایاکہ آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی سفارشات پر صدرنیشنل بینک سعیداحمد نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے عملے کے لئے دوعلیحدہ کاﺅنٹرکی اجازت دیدی ہے تاکہ ایکسائزکا عملہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button