Exclusive Reports

افغانستا ن سے امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش

پشاور(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ پشاور (آئی اینڈ پی) نے افغانستان سے بڑی مقدارمیںاسمگل کیاجانے والے امریکی اسلحہ قبضے میںلیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ پشاورکلکٹریٹ ملک کامران اعظم خان راجرکو افغانستان سے پاکستان غیرملکی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے حوالے سے ٹھوس اطلاع ملی جس پر کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ پشاور ملک کامران اعظم خان راجر نے ڈپٹی کلکٹرعبیدکی سربراہی میں فرخ ستی ، انسپکٹرز جواد اور دمش پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کسٹمز چیک پوسٹ متنی کوہاٹ روڈ پرگاڑیوںکی سخت نگرانی شروع کردی تاہم اطلاع کے مطابق ایک مرسڈیزٹرک کوروک کراس کی تلاشی لی گئی تو ٹرک سے تین کروڑروپے مالیت26عدد M16 رائفلز، ایک M4 رائفل اور ایک سنائپر رائفل برآمد ہوئی جیسے پلاسٹک میں پیک کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزکی جانب سے گاڑی سمیت سامان ضبط کر تے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور سید محمد ولد جان محمد (افغان شہری) کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزم ڈرائیور سید محمد افغانی نے تصدیق کی کہ اس نے ایک ٹرک کو خرلاچی سے کوہاٹ کے راستے پشاور منتقل کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button