Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس،پکڑی گئی چھالیہ کی8500بوریاںمضرصحت قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے سائٹ ایریامیں قائم گودام سے پکڑی جانے والی ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی 6لاکھ کلوگرام سے زائدچھالیہ کی 8500بوریاں لیباریٹری ٹیسٹ پرمضرصحت قراردی گئی گئیں ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس کو اطلاع ملی کہ سائٹ ایریامیں قائم ارباس نامی گودام میں رکھی ہوئی درآمدی چھالیہ مضرصحت ہیں تاہم ڈائریکٹرجنرل شوکت علی نے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس فیاض انورکو ہدایت جاری کیںکہ سائٹ ایریامیں قائم گودام پر چھاپہ مارکرمضرصحت چھالیہ ضبط کی جائے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس فیاض انورنے ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سیف ہاشمی ،انٹیلی جنس آفیسرنسیم محمودچیمہ سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ارباس گودام پر چھاپہ مارکروہاں رکھی ہوئی 8500بوریاں قبضے میںکراس کا لیباریٹری ٹیسٹ کے بعداس امرکا انکشاف ہواکہ پکڑی جانے والی 90فیصدسے زائد چھالیہ پر (فنگس) پھ±پھ±وندی لگی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button