Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس کا بیگیج کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر کریک ڈاﺅن کافیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے بیگیج کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایسٹ ،ویسٹ وارف اورپورٹ قاسم پر آنے والے بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں بدعنوانی کی نشاندہی پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کی جانب سے بدعنوانی میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کو اطلاع ملی ہے کہ بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں لاکھوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کارروائی کرنے کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button