Exclusive Reports

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 68کمپنیو ں نے چارارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈئرایکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی میں قائم68کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والے چارارب 15کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزکی چوری نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میںہونے والی مس ڈیکلریشن کی تحقیقات کی گئی تواس امرکا انکشاف ہواکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم 20کمپنیوں کی جانب سے ڈیوٹی فری کنسائمنٹس درآمدکئے گئے اوران کی برآمدکرنے کے بجائے اس کو مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرکے ناجائز منافع کمایا اور52کروڑ90لاکھ کی ٹیکس چوری کی جبکہ مزید 34کمپنیوں کی جانب سے خام مال میں شامل آئرن اوراسٹیل شیٹس کی درآمدکی گئی اوراس خام مال کسی قسم کی کوئی پروڈکشن نہیں کی گئی اورخام مال مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے 2ارب روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے مزید 14یونٹس نے ایک بہت بڑی مقدارکی مذکورہ اشیاءدرآمدکیں لیکن ان کی جانب سے بہت ہی کم برآمدات کیں اورباقی خام مال مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے ایک ارب62کروڑ30لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی مجموعی طورپر68کمپنیوں کی جانب سے جولائی 2016تامارچ2021کے دوران درآمدکئے جانے والے کپڑے،اسٹیل ،المونیم اوراستعمال شدہ کپڑوں کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ مذکورہ کمپنیوں کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر ڈیوٹی وٹیکسزکی ناجائزسہولت کا فائدہ اٹھایااوردرآمدکئے جانے والے آئٹمزکی برآمدات نہیں کی گئی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر چارارب 15کروڑ20لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان برادشت کرناپڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button