Exclusive Reports

کسٹمزافسران کے دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزافسران پر ڈیوٹی کے اوقات میںموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر،اسسٹنٹ کلکٹر،پرنسپل اپریزراوراپریزنگ آفیسرکو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ افسران ڈیوٹی کے اوقات میںگڈزڈیکلریشن کلیئرہونے تک کلیئرنگ ایجنٹس اورٹریڈرزسے براہ راست کا بالواسطہ طورپر رابطہ نہیں کرسکتے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلا ف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق پرنسپل اپریزراوراپریزنگ آفیسرزجوکہ ایگزامینشن اوراسسمنٹ ہال میں تعینات ہیں یہ افسران بھی ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ اہم اورایمرجنسی کال کی صورت میں افسران کو ایک الگ فون یا موبائل نمبرمہیاکیاجائے گا جیسے اورایک الگ کمرے میں جا کرسن سکتے ہیںجبکہ افسران کو لاکرزدیئے جائیںگے جس میں وہ اپنا موبائل اوراوردیگرضروری دستاویزات رکھ سکیں گے۔تاہم درآمدکنندگان کی جانب سے خودسے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کی ہیرنگ کلیئرنگ ایجنٹ کے کرنے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے جس کا اطلاق 25ستمبر2017سے کیاجائے گا بلکہ سیلف پر فائل کی جانے والی جی ڈی کی ہیرنگ خوددرآمدکنندہ کو کرناہوگی۔دستاویز کے مطابق محکمہ کسٹمزنے کنسائمنٹس کی ہیئرنگ کے اوقات 8گھنٹے سے کم کرکے ساڑھے تین گھنٹے کردیا ہے یعنی صبح 10تا12بجے اورشام 3بجے تا4:30بجے تک کنسائمنٹس کی ہیرنگ ہوپائے گی۔اس ضمن میں تاجربرادری سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہا کہ کسٹمزافسران 8گھنٹے میں ہیرنگ کو مکمل نہیں کرپاتے توساڑھے تین گھنٹوں میں کس طرح کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزنے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر کسٹمزافسران پر پابندی لگانے کاایک اچھا اقدام کیاہے لیکن ساتھ ساتھ ہیرنگ اوقات میں کمی کرکے تاجربرادری کو مشکل میں ڈال دیاہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ کسٹمزکے اس اقدام سے ٹریڈکی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button