Exclusive Reports

ڈی جی ٹی آر،آئی پی آرقوانین پر عملدرآمدکے لئے اس ماہ سیمنارمنعقدکروائے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ کسٹمزکی جانب سے اسی مہینے پلانٹ پروٹیکشن اورانٹی لیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر)کے قوانین پر عمل درآمدکے لئے ایک سمینارمنعقدکرنے گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ نے اپنی پرفارمنس رپورٹ میں اسی سیمنارکے انعقادکے بارے میں ذکرکیاہے۔ پرفارمنس رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ نے اپریل 2018میں آئی اے ٹی اے،CRGO-XMLمیسنجنگ اوراسٹینڈرڈ پر ٹریننگ کروائی جس میں کسٹمز،پی آئی اے،اینٹی نارکوٹکس فورس اوردوسری ایئرلائنزکے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ نے جنوری سے جون 2018کے درمیان 41مختلف کورسزکروائے جس میں 1483افرادکو ٹریننگ دی گئی ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ میں ایک اہم کرداراداکررہی ہے جس کا مقصدافسران اوردوسرے اسٹیک ہولڈرزکو ماہراورروشناس کرناہے۔ اس کے علاوہ دنیابھرمیں کسٹمزکے بدلتے ہوئے قوانین سے بھی روشناس کرواناہے ۔اس کو مدنظررکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈریسرچ نے نیاتدریسی نظام متعارف کروایاہے جس کے مطابق کسٹمزکے قوانین ،طریقہ کار سے آگہی ہے جبکہ اس کا یہ بھی مقصدہے کہ کسٹمزافسران کس طرح عالمی کسٹمزاداروں سے تعلقات اوراپنی مہارت دیکھاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button