Exclusive Reports

دوایکسپورٹ یونٹ کو 24 لاکھ سے زائد کی غلط رعایت دیئے جانے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر، ) ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کسٹمز حکام نے دو ایکسپورٹ یونٹ کو پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر 24 لاکھ سے زائد کی غلط استثنیٰ دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ایکسپورٹ اوری لینڈ یونٹ اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز رولز 2008 کے تحت پلانٹ، مشینری اشیاءاور کپیگل اشیاءکی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رعایت دی گئی ہے۔ مگر ریکارڈ کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ میسرز یونین فیبرک لمیٹڈ کراچی اور میسرز آرٹیسٹک ملینر پرائیویٹ لمیٹڈ کو غلط طریقہ سے بالترتیب 20 لاکھ سے زائد اور تقریبا 4 لاکھ کے قابل ٹیکس رعایت دیئے گئے ہیں۔ قانون کے مطابق کلکٹریٹ کی جانب سے دی گئی رعایت غیر قانونی ہے جس کو فوری طور پر ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button