Exclusive Reports

ایس اے پی ٹی ٹرمینل اسٹاف کی ملی بھگت سے غیرقانونی طورپر کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کے ذریعے متفرق اشیاءکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندگاہ میسرزاے آرانڈسٹریزکے مالک محمدعقیل،کلیئرنگ ایجنٹ میسرزپٹناوالاٹریڈرزکے مالک محمدصادق ،سہولت کاروں میں شامل ایس اے پی ٹی ٹرمینل کے سیکورٹی اسٹاف رحمت علی،محمدعدنان اورمدثرحسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے محکمہ کسٹمزنے رحمت علی، محمدعدنان اورمدثرحسین کو پورٹ ایریا سے گرفتاربھی کرلیاہے جبکہ درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے ایس اے پی ٹی ٹرمینل سے کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس کی جارہی ہے جس پر دآراینڈڈی ایسٹ نے کنسائمنٹ کو روک کراس کی مشترکہ جانچ پڑتال کی توامرکا انکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں موجودتمام آئٹمزکی مقدارتبدیل ہے اور کمپیوٹریوایس بی ڈیٹاکیبل کو وزن 900کلوگرام لکھاگیاتھاجبکہ دوبارہ جانچ پڑتال پر مذکورہ آئٹم کی مقدار2000کلوگرام پائی گئی جس پر ایس اے پی ٹی ٹرمینل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددلی گئیتو واضح طورپر دیکھ گیاکہ ایگزامینشن کے بعد کلیئرنگ ایجنٹ نے ٹرمینل سیکورٹی اسٹاف محمدعدنان اورمدثرحسین کے ساتھ مل کریوایس بی کیبل کے 9کاٹن کنسائمنٹ کے قریب رکھے ہوئے ایک کنٹینرسے نکال کراپنے کنٹینرمیں رکھے۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگاہ میسرزاے آرانڈسٹریز کلیئرنگ ایجنٹ میسرزپٹناوالا ٹریڈرزکے ساتھ ملک کرکنسائمنٹ کی گڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے کنسائمنٹ میں 19لاکھ 11ہزارمالیت کے موبائل اسپیکر،گارمنٹ ایساسریز،جوتے، بیگ،مصنوعی زیورات،موبائل کیمرہ اسٹینڈ،لیڈیزبیگ،پیکنگ میٹریل،کمپیوٹرڈیٹایوایس بی کیبل،زپ ظاہرکئے جبکہ کنسائمنٹ میں58لاکھ12ہزار مالیت کے پوٹ ایبل وائرلیس ریجارج ایبل لاﺅڈ اسپیکر،گارمنٹ ایساسریز،لیڈیزبیگ،ٹرائی پوٹ،مصنوعی زیورات،لیدرلیڈیزبیگ،واٹرپروف فون کیس،پی وی سی پرنٹیڈ پاﺅج،موبائل ڈیٹاچارجنگ کیبل،گارمنٹ، سلفی اسٹک برآمدہوئی جس پر 26لاکھ20ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران محمدعدنان اورمدثرحسین نے بتایاکہ کنٹینرسے سامان کی تبدیلی یہ کام رحمت علی کے کہنے پر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button