Exclusive Reports

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آرکو میسرزڈی جی کام(کیوموبائل)کے خلاف منفی اقدا م کرنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آرکو میسرزڈی جی کام (کیوموبائل)کے خلاف کئے جانے والے کسی بھی قسم کے منفی اقدام سے روک دیاہے،اسلام آبادہائیکورٹ میں میسرزڈی جی کام (کیوموبائل )کی جانب سے دائرکی جانے والی آئینی درخواست کی بروزجمعرات(آج)سماعت ہوئی جس میں میسرزڈی جی کام (کیوموبائل )کی طرف سے ایڈوکیٹ شفقت چوہان پیش ہوئے ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اگلی سماعت تک کارروائی ملتوی کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیاہے کہ درخواست گذارکے خلاف کوئی منفی اقدام نہ اٹھایاجائے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے یہ ہدایات چیئرمین ایف بی آر،ممبرکسٹمز،ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن،تمام چیف کلکٹرزاورکلکٹرکو ہدایت جاری کی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button