Eham Khabar

ای پی زیڈ،شراب کی 1140بوتلوں کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب اسمگلنگ کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے ایگزٹ گیٹ پرتعینات کسٹمزعملے نے43لاکھ98ہزار812مالیت کی چائنیزشراب کی 1140بوتلیں غیرقانونی طورپر ای پی زیڈسے منتقل کرنے کوشش ناکام بناکرکے اسمگلنگ کی جانے والی شراب ،ایل ای ڈی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ذارئع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے دوملزمان کو گرفتارکیاگیاہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اسمگلنگ میںملوث مزید ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button