Exclusive Reports

کراچی ایئرپورٹ سے شراب وموبائل فون سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ ،کسٹمزافسران مبینہ طورپر ملوث

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ سے شراب وموبائل فون سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جس میں ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ کسٹمزکے افسران ودیگرایجنسیاں مبینہ طورپر آلہ کاربنی ہوئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر کے سامان میں شراب ،موبائل فونز،میموری کارڈ،جوکلیٹ،پرفیومز،جیولیری اوربوسٹن انجکشن کی بڑی مقدارآئی جاتی ہے جس کو کسٹمزافسرا ن ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے بغیرمبینہ طورپررقم لے کر کلیئرکردیتے ہیں جبکہ ایئرپورٹ سے کلیئرہونے کے بعد ایئرپورٹ کے باہرموجودکسٹمزانٹیلی جنس کے افسران بھی ان مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کرنے کے بجائے ان سے رقوم وصول کرکے ان مسافروں کاسامان نہیںپکڑتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button